|
Wednesday, December 9, 2009
پی پی 6، جے یوآئی 2نشستوں پر کامیاب
Sunday, December 6, 2009
خواتین اورٹیکنو کریٹس کی نشستوں پرپیپلزپارٹی کی نامزدگیوں کامعاملہ لٹک گیا
سکردو(وقائع نگار)قانون سازاسمبلی میںخواتین کی محضوص نشستوں اورٹیکنوکریٹس کی سیٹوں کامعاملہ پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے انتہائی تاخیر ذرائع کے مطابق ان نشستوں پرنامزدگی کافیصلہ اب پارٹی کی ہائی کمان کرے گی پارٹی ہائی کمان کی جانب سے ملنے والی ان احکامات کے بعدپارٹی کی مقامی قیادت کوکیفیت سے چارہوگئی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق خواتین کو33فیصدمتناسب نمائندگی کے تحت سیٹیں دینے کے فیصلے کے تحت اب ضلعی سطح پرخواتین کے انتخاب کامعاملہ ختم ہوگیا ہے ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سکردوسے محضوص نشست پرجس نے خواتین اورٹیکنوکریٹس کے جس سیاسی شخصیت کونامزدکیاتھا اورٹیکنوکریٹس کے واحداوریقینی امیدوارسمجھاجارہاتھااسے اب ڈراپ کیاجارہا ہے ان کی جگہ پارٹی کی ہائی کمان خود کسی دوسری شخصیت کاانتخاب کرناچاہتی ہے جبکہ یہ بھی اطلاع کے لئے سکردوکے ایک معروف صحافی کے نام پربھی سنجیدگی سے غورکیاجارہاہے بدلتی ہوئی اس نئی صورتحال کے بعد خواتین نشستوں اورٹیکنوکریٹس کے لئے مقامی سطح پرہونے والی لابنگ اوربھاگ دوڑکاسلسلہ مانندپڑگیا ہے۔ Daily K2 |
Friday, December 4, 2009
گلگت بلتستان میں 14اہم قوانین کے نفاذ کاحکم
گلگت(کورٹ رپورٹر)عدالت عظمیٰ(سپریم اپیلٹ کورٹ)گلگت بلتستان نے پاکستان میں نافذ 14 اہم قوانین کو گلگت بلتستان میں لاگو کرنے کا حکم صادر کر دیا آل گلگت بلتستان ورکرز یونین کی جانب سے دائر کردہ آئینی پٹیشن کی سماعت مکمل ہو جانے کے بعد چیف جسٹس محمد نواز عباسی ، جسٹس سید جعفر شاہ اور جسٹس محمد یعقوب پر مشتمل سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے فل بنچ نے یہ اہم اور تاریخی فیصلہ صادر کیا ہے جس کے تحت وفاق پاکستان کو حکم دیا گیا ہے کہ جو اہم قوانین جن میں انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ ،ورکرزویلفیئر فنڈز آرڈیننس ، ورک مین کمبنیشن ایکٹ ، پے منٹ آف ویجز ایکٹ، فیکٹریز ایکٹ فائز ایکٹ ،پرویشنل ایمپلائز، سوشل سکیورٹی ایمپلائز، اولڈ ایج بنیفٹ ایکٹ، ویسٹ پاکستان شاپس اینڈ ورکرز ویلفیئر آرڈیننس ، کمپنیز پروفٹ ایکٹ ، ایمپلائز کاسٹ آف ریلیف ایکٹ، روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز آرڈیننس ، ویسٹ پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ آرڈیننس ، ورکرز آرڈیننس 1969ء، ورکرز ویلیفئرفنڈز آرڈیننس اور فنانس ایکٹ کو فوری طور گلگت بلتستان میں نافذ کیا جائے اپنے حکم نامے میں عدالت عظمیٰ (سپریم ایپلٹ کورٹ)گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اور لیبر کے بنیادی حقوق کو تحفظ دینے کے لئے ان قوانین کا گلگت بلتستان میں نافذ کیا جانا انتہائی ناگزیر ہے عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان کے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے عدالت عظمیٰ میں اس اہم اور تاریخی پٹیشن میں عدالت کی معاونت کیلئے عدالت سے خصوصی طور پر سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عابد حسن منٹو کو طلب کیا گیاتھا جنہوں نے عدالت عالیہ میں سیر حاصل بحث کی تھی دیگر وکلاءمیں محمد عیسیٰ ایڈووکیٹ صدر سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن منظور احمد ایڈووکیٹ صدر چیف کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت کی معاونت کی جبکہ ورکرز یونین کی جانب سے احسان علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل
Daily K2 اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کروائے تھے۔
مسجد پر دہشتگرد حملے میں 6 سینئر فوجی افسروں سمیت 36 افراد جاں بحق
راولپنڈی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پریڈ لین راولپنڈی میں مسجد پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 6 سینئر فوجی افسروں سمیت 36 بے گناہ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 17 بچے‘ 10 عام شہری اور 9 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر سے جمعہ کو جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق چار دہشتگرد پریڈ لین راولپنڈی صدر میں آفیسرز کی رہائشی کالونی کے اندر واقع مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں پر گرنیڈ پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس اثناءمیں دو خودکش حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوگئے اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں جمعہ کی نماز ادا کرنے والے 35 نمازی جاں بحق ہوگئے۔
Thursday, December 3, 2009
حکومت ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کی کبھی اجازت نہیں دے گی ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائر
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کی کبھی اجازت نہیں دے گی اور وہ ملک میں آزادی صحافت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وائس آف امریکہ کے 4 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اپنے ڈائریکٹر ڈان فورتھ ڈبلیو آسٹن کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت نے آزاد ذرائع ابلاغ کے نصب العین کی بالادستی کے اپنے عزم کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
Wednesday, December 2, 2009
موضع عطا آباد زیر زمین دھماکوں میں شدت،دراڑوں میں اضافہ لوگوں میں خوف ہراس
رپورٹ امجد علی رمل
موضع عطا آباد زیر زمین دھماکوں میں شدت،دراڑوں میں اضافہ لوگوں میں خوف ہراس تفصیلات کے مطابق
آج رات عطا آباد کے لوگ رات دو بجے اپنے گھروں سے نکل کر آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہوئے زیر زمین دھماکوں اور دراڑوں میں اضافے کی وجہ سے مکانات ناقابل رہائش بننے لگیں رات کو علاقے میں لوگوں نے ازانیں دینے شروع کی اور سوئے ہوئے لوگوں کو جگا کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنا شروع کردیا اج صبح حالات کے اطلاعات ملنے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ضمیر عباس کی خصوصی توجہ کی پیش نظر سلمان علی برچہ نائب تحصیلدار علی آباد ہنزہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر شبیرحسین نے علاقے کا دور کیا اور علاقے کے صورت حال کے متعلق رپورٹ بناکر فوری طور پر متعلقہ حکام کو روانہ کردیا رپورٹ کے مطابق عطا آباد کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے 19 گھروں کو انتہائی خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے اور کے علاوہ مزید 7 گھروں کو بھی ناقابل رہائش قرار دیا گیا ہے محکمہ مال کے مطابق ٹوٹل متاثرہ زمین 1038کنال ہے جو زرعی زمین ہے اس متاثرہ زمین میں ایک عدد ڑسپنسری اور ایک عدد کمیونٹی پرائمری سکول بھی واقع ہے
Tuesday, December 1, 2009
صدر زرداری کی اقتدار پرگرفت کمزور؟
کیا صدرزرداری کی اقتدار پر گرفت واقعی کمزور ہورہی ہے ؟ |
Subscribe to:
Posts (Atom)